مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے ہجرت کرکے شام کے دارالحکومت دمشق میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
دمشق کے علاقے زینبیہ میں لبنانی جنگ سے متاثرہ بچوں نے مل کر معروف ترانہ "سلام فرماندہ" پڑھا۔
جس وقت سعودی حکام سرزمین وحی پر موسیقی اور رقص و سرور کی محفلیں سجارہے ہیں ایسے میں لبنانی بچے جہادی ترانے کے ذریعے محاذوں پر دشمن سے برسرپیکار مجاہدین کو حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
لبنانی بچوں کا ترانہ مقامی اور علاقائی ذرائع ابلاغ کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ